زیارت میں اے ٹی ایم مشین کی عدم موجودگی سے شہر ی شدید اذیت میں مبتلاء

پیر 18 جنوری 2016 15:31

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء)بلوچستان کا تاریخی اور سیاحتی مقام زیارت کے شہریوں کو جہاں زندگی کے دوسرے بدترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں پر یہاں کے غریب عوام،ملازمین ،پنشنرز حتیٰ کہ سیاح بھی زیارت میں موجود واحد نیشنل بینک میں اے ٹی ایم مشین کی عدم موجودگی سے شدید اذیت میں مبتلاء ہیں ضلع زیارت کے عوام اپنے اے ٹی ایم کارڈوں کو زیارت میں استعمال نہ کرنے کی وجہ سے اپنے ہی اے ٹی ایم کارڈوں سے مایوس ہو رہے ہیں ضلع میں اے ٹی ایم مشین کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان زیارت اپنے کارڈوں سے مستفید ہونے کے لئے لورالائی یا کوئٹہ کا رخ کرتے ہیں اور اہلیان زیارت انتہائی حیرت ذدہ ہیں کہ ضلع کا واحد سرکاری اور نیشنل بینک بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے آخر عوام کا کیا حا ل ہوگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نیشنل بینک زیارت میں پچھلے سال اے ٹی ایم مشین نصب کی گئی تھی لیکن پھر اس کو کچھ نا معلوم وجوہات کی بنا ء پر نکالا گیا تھا ذرائع کے مطابق اے ٹی ایم مشین کو اس وجہ سے بینک سے نکالا گیا تھا کیونکہ اے ٹی ایم مشین کی موجودگی میں نیٹ کا سپیڈ کچھ کم ہو جاتا تھا اسی وجہ سے مشین کو بینک سے نکال دیا گیا اہلیان زیارت کا مطالبہ ہے کہ بینک حکام عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہو ئے فی الفور بینک میں مشین نصب کریں تاکہ ضلع کے عوام اپنے کارڈوں سے اپنے ہی ضلع میں مستفید ہو سکیں