ا یم کیو ایم نے ملک میں نئے صوبے بنانے کیلئے باقاعدہ جدوجہد کا آغاز کردیا ہے ،متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ زون

پیر 18 جنوری 2016 15:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ زون کے انچارج واراکین زونل کمیٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یم کیو ایم نے ملک میں نئے صوبے بنانے کیلئے باقاعدہ جدوجہد کا آغاز کردیاہے کیونکہ ملک میں رہنے والے عوام میں احساس محرومی بڑھ رہی ہیں۔سندھ میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر 1971والے حالات پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں اسی وجہ سے پاکستان دو لخط ہوکر بنگلہ دیش الگ ہوگیاتھا کیونکہ پیپلزپارٹی تعصبی سیاست کو اپنا وطیرہ بنایا ہوا ہے اور کسی کو برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی پالیسیوں نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایاہے ایم کیو ایم بلدیاتی اداروں کے اختیارات مانگ رہے ہیں لیکن پیپلزپارٹی اختیارات دینے کے بجائے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ایم کیو ایم سندھ اور کراچی کے بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنانے کیلئے تمام جمہوری طریقے اپنائیں گے اور انشاء اللہ بہت جلداس حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے اگر اختیارات نہیں ملے تو کراچی کو اختیارات لینے کیلئے پھرفیصلے سڑکوں پر ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں کہا کہ پاکستان میں چھوٹے چھوٹے یونٹ پر مشتمل بیس صوبے اگر بنائے جائیں تو کسی کو مایوسی کا موقع نہیں ملے گا احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا اور ہر صوبے کا اپنے وسائل پر اختیار ہوگااور ہر صوبے میں خوشحالی آئے گی اب پاکستان میں چند لوگوں کے پشت در پشت حکمرانی قائم ہیں ۔اور پاکستان کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اسی وجہ سے ملک مسائلستان بن گیا ۔اب تمام مڈل کلاس اور متوسط طبقے کے عوام ان دو فیصد مرعات یافتہ طبقے کے خلاف آواز اٹھائے اور اپنے حقوق لینے کیلئے ایم کیو ایم کے فلیٹ فارم پر جمع ہوکر جدوجہدکاآغاز کریں ۔

متعلقہ عنوان :