وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کمر میں تکلیف کے باعث گھر پر آرام کررہے ہیں ‘ذرائع

پیر 18 جنوری 2016 14:32

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کمر میں تکلیف کے باعث گھر پر آرام کررہے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کمر میں تکلیف کے باعث گھر پر آرام کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار گزشتہ چار روز سے بیڈ ریسٹ پر ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ کو کمر میں تکلیف کی شکایت ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اس کے باوجود وزیر داخلہ ضروری سرکاری امور گھر پر نمٹارہے ہیں، وزیر داخلہ تین دن دفتر بھی نہیں گئے اور نہ ہی انہوں نے کسی سے ملاقات کی ‘قومی اسمبلی اجلاس میں بھی بیماری کے باعث شرکت نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :