پاکستان بھر میں یو ٹیوب کھولنے کا فیصلہ

پیر 18 جنوری 2016 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) پاکستان بھر میں یو ٹیوب کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی حکام نے بتایا کہ گوگل نے یوٹیوب سے گستاخانہ مواد ہٹا دیا ہے،یو ٹیوب کالوکل ورژن پاکستان میں لانچ کر دیا گیا ہے یوٹیوب کے لوکل ورژن پرقابل اعتراض موادموجود نہیں۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا کہ قابل اعتراض مواداپ لوڈ ہونے کی صورت میں یوٹیوب انتظامیہ اس کوہٹا دیگی۔وزارت آئی ٹی حکام نے بتایا کہ پی ٹی اے نے گستاخانہ مواد یو ٹیوب سے ہٹانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :