راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں مزید دو مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی

پیر 18 جنوری 2016 14:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں مزید دو مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی۔ راولپنڈی میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد تیرہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق پیر کو دو نئے مریضوں میں سوائن فلو کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اس طرح ہسپتال میں ٹوٹل مریضوں کی تعداد تیرہ ہوگئی جبکہ سوائن فلو سے اب تک ہسپتال ذرائع کے مطابق پانچ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔