چونیاں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کو اپ گریڈ کردیاگیا

پیر 18 جنوری 2016 14:19

قصور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء)چونیاں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کو اپ گریڈ کردیاگیا‘حکومت پنجاب نے 14کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرکے40 بستروں کے ہسپتال کی جگہ 120بستروں کے ڈبل سٹوری ٹی ایچ کیوہسپتال کی منظوری دیدی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی رانامحمداسحاق خاں نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے 120بستروں کا 2 منزلہ تحصیل کوارٹر ہسپتال تعمیرکرنے کی منظوری دیتے ہوئے اسے اپ گریڈ کردیاہے جس میں ہر طرح کی طبی سہولتیں میسرہونگی ‘ہسپتال میں ماہر ڈاکٹر تعینات ہر قسم کے ٹیسٹ ٹی ایچ کیوہسپتال چونیاں میں ہی ہوا کرینگے۔