کراچی : احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈمیں‌10 روز کی توسیع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 14:05

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کو ریمانڈ ختم ہونے پر آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاصم حسین کو آج قومی احتساب بیورو نے عدالت میں پیش کیا۔ نیب حکام نے عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف اسٹاک مارکیٹ میں خرد برد کے حوالے سے ریفرنس دائرکیا اورمزید دس روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پرڈاکٹرعاصم کے وکیل انورمسعود خاں بھی موجود تھے، انہوں نے نیب کی جانب سے مزید ریمانڈ کی درخواست کی شدید مخالفت کی۔عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیتے ہوئے نیب کی جانب سے کی جانے والی دس روزہ ریمانڈ کی درخواست منظورکرلی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹر تجویز کریں تو ڈاکٹرعاصم کو اسپتال منتقل کیا جائے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین پراختیارات کے ناجائزاستعمال، کرپشن، منی لانڈرنگ اورسرکاری زمین پر قبضے کے الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :