ایبٹ آباد ،دیورنے بیٹے اوربھتیجے کی مدد سے بھابھی کوقتل ، بھائی کوشدیدزخمی کردیا

پیر 18 جنوری 2016 13:58

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) ایبٹ آباد میں ظالم دیورنے بیٹے اوربھتیجے کی مدد سے بھابھی کوقتل جبکہ بھائی کوشدیدزخمی کردیا۔ نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ پیرکی صبح لمبابانڈہ کے رہائشی ہجوم خان کے بچوں کاجھگڑااس کے بھائی نسیم خان کے بچوں کیساتھ ہوا۔ بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے۔

گھریلوجھگڑے کے دوران نسیم خان نے اپنے بیٹے حلیم اوربھتیجے نقاش کے مدد سے ہجوم خان کو شدیدتشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

اور جھگڑے کے دوران اندھادھند فائرنگ کرکے ہجوم خان کی اہلیہ اوراپنی بھابھی رفیعہ بی بی کوگولیاں مار کرقتل کردیا۔ تینوں ملزمان رفیعہ بی بی کوقتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی تھانہ میرپو کے ایس ایچ او انسپکٹر جاوید خان بمع نفری موقع پر پہنچ گئے۔ اور نعش کو قبضے میں لیکر ایوب ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا۔ جہاں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ تھانہ میرپور میں ہجوم خان کی رپورٹ پر اس کے بھائی نسیم، بیٹے حلیم خان اور بھتیجے نقاش کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ تیز کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :