اسلام آباد : وزارت انفار میشن ٹیکنالوجی نے پاکستان میں‌یو ٹیوب کھول دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 13:42

اسلام آباد : وزارت انفار میشن ٹیکنالوجی نے پاکستان میں‌یو ٹیوب کھول ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پاکستان میں یوٹیوب کھول دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سے 3 سال قبل یوٹیوب پر گستاخانہ مواد ہونے کے باعث پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موقف اختیار کیا کہ گوگل نے یوٹیوب سے تمام مواد ختم کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان میں یوٹیوب کھول دی گئی ہے۔ انٹر نیٹ صارفین یوٹیوب کو بغیر پراکسی کے استعمال کر سکتے ہیں۔