لاہور : اورنج لائن میٹرو ٹرین نے دو مزدوروں کی جان لے لی، وزیر اعلی پنجاب میاںمحمد شہباز شریف کا نوٹس
سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 13:33
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : اورنج لائن میٹرو ٹرین نے دو مزدوروں کی جان لے لی۔ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب اورنج میٹرو ٹرین ٹریک کے لیے کام کرنے والی کرین بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب اورنج میٹرو ٹرین کے ترقیاتی کام کے دوران ایک کرین بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکراگئی ، جس کے نتیجے میں 2 مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 مزدور زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایدھی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق مزدوروں کی شناخت غلام شبیر اور انور کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق ناروال سے ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق مزدوروں کےلواحقین سےہمدردی اور تعزیت کی ہے، انہوں نے زخمی مزدورکوعلاج معالجےکی بہترین سہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے حادثےکی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.