کراچی : مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد این اے 218 کی خالی نشست پر پولنگ کا سلسلہ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 11:35

کراچی : مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد این اے 218 کی خالی نشست پر پولنگ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : این اے 218 کے ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح سے جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقہ مٹیاری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے گشتہ برس نومبر میں انتقال کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 218 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

این اے 218 مٹیاری میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

این اے 218 کے حلقے میں رجسٹرڈ 3 لاکھ 8 ہزار ووٹرز کے لیے 263 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور 2400 پولیس اہلکاروں سمیت 300 رینجرز اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی نے امین فہیم کے بھائی مخدوم سعید الزماں کو میدان میں اُتارا ہے جبکہ مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار سمیت 5 امیدوار مدٍ مقابل ہیں۔

متعلقہ عنوان :