این اے 218 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا‘نشست مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2016 11:29

مٹیاری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جنوری۔2015ء) این اے 218 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے جو بلاتعطل شام ساڑھے 5بجے تک جاری رہیگا ،نشست پیپلز پارٹی کے سابق صدر مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے گزشتہ روز ہی تمام تیاریاں مکمل کرلی تھیں ، حلقے میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 8 ہزار 398 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن کے لیے 263 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد این اے 218 کی نشست پر ان کے چھوٹے بھائی مخدوم سعیدالزماں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑرہے ہیں۔ان کے مقابل فنکشنل لیگ کے امیدوار عبدالرزاق میمن کے بیٹے ناصر میمن، مجلس وحدت مسلمین کے فرمان علی شاہ ، آزاد امیدوار ثنا ملوکانی سمیت 7 امیدوار میدان میں ہیں۔ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ کے مطابق پولنگ کے دوران3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور رینجرز کے جوان سیکیورٹی پر تعینات رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :