ملتان کے نشترہسپتال میں موسمی زکام کے 20مریض داخل

پیر 18 جنوری 2016 11:09

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) ملتان کے نشترہسپتال میں مزید ایک مریض میں سیزنل انفلوائنزا کے وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اب تک مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے جبکہ سیزنل انفلوائنزا کے شعبہ میں دو مزید مریض ہسپتال داخل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ملتان کے نشترہسپتال میں داخل قاسم بیلہ کے رہائشی 20 سالہ سہیل میں سیزنل انفلوائنزا کے وائرس کی تصدیق ہو گئی ، رواں ماہ میں مریضوں کی تعداد 20 ہو چکی ہے جبکہ مزید دو مریض کاشف کالونی وہاڑی روڈ کے 28 سالہ عبدالرزاق اور 15 سالہ فیصل کو سیزنل ایفلوائنزا کے شبہ میں لایا گیا ہے جن کے خون کے نمونے اسلام آباد لیبارٹری بھیج دیئے گئے ۔

سیزنل انفلوائنزا کے شبہ میں چار روز قبل نشتر ہسپتال کے ایسولیشن وارڈ میں داخل ہونے والے چار مریضوں کی رپورٹ نیگیٹو آگئی ۔

متعلقہ عنوان :