وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی میں بچے پر کتے چھوڑنے کا نوٹس،تحقیقات کا حکم

اتوار 17 جنوری 2016 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی میں بچے پر کتے چھوڑنے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے اور افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم دیاہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے بچے کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔