بدین‘ سول ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی عدم موجودگی کے باعث 2 اموات
اتوار 17 جنوری 2016 21:02
بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء)بدین کے سول اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی عدم موجودگی کے باعث دو اموات ہوگئیں۔ زچگی کے دوران 26سالہ خاتون اور نومولود دنیا سے گزر گئے۔ حاملہ خاتون کو سیکیورٹی گارڈ اسپتال کے اندر چھوڑ کر غائب ہوگیا تھا۔بدین کے سول اسپتال میں 26سالہ حاملہ خاتون دوران زچگی جاں بحق ہوگئی۔
(جاری ہے)
شریمتی نامی خاتون کے دنیا سے گزرنے کے کچھ دیر بعد اسپتال میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث اس کا نومولود بچہ بھی دم توڑ گیا۔
خاتون کی زچگی کے دوران اسپتال میں ڈاکٹرز موجود نہیں تھے۔حاملہ خاتون کو صبح سول اسپتال بدین لایا گیا تھا جس کو اسپتال میں موجود سیکیورٹی گارڈ لیبر روم میں چھوڑ کر غائب ہوگیا۔ ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچے کا تعلق تھر پارکر سے ہے۔ خاتون مزدوری کی غرض سے بدین کے نواحی گاوٴں لال خان چانگ آئی ہوئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.