ایران پر امریکی پابندیاں ختم ہونے سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیش رفت کا امکان

اتوار 17 جنوری 2016 21:02

ایران پر امریکی پابندیاں ختم ہونے سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء) ایران پر امریکی پابندیاں ختم ہونے سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیش رفت کا امکان ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک میں منصوبے کی تعمیر پر عملدرآمد کے لیے بات چیت جلد شروع ہو گی ا س سلسلے میں وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی ایران کا دورہ کریں گے ایران پہلے ہی اپنے حصے کی 11 سو 50 کلو میٹر گیس پائپ لائن تعمیر کر چکا ہے۔ پاک ایران سرحد سے 781 کلو میٹر لمبی گیس پائپ لائن نوابشاہ تک بچھائی جائیگی  منصوبے پر پاکستانی حصے سے ایک ارب 50 لاکھ ڈالر لاگت آئیگی  پاک ایران منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان کو 75 کروڑ مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :