وزیر اعظم نے چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کر دی،کیبنٹ ڈویژن نے نئے چیئرمین اوگرا کے لئے 15روز میں درخواستیں طلب کر لیں

اتوار 17 جنوری 2016 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چیئرمین اوگرا سعید احمد کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کر دی۔کیبنٹ ڈویژن نے نئے چیئرمین اوگرا کے لئے 15روز میں درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کر دی ۔ چیئرمین اوگرا سعید احمد کی مدت ملازمت اپریل میں ختم ہو رہی ہے ۔اوگرا چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری کیبنٹ ڈویژن نے بجھوائی تھی۔ کیبنٹ ڈویژن نے نئے چیئرمین اوگرا کے لئے 15روز میں درخواستیں طلب کر لیں۔

متعلقہ عنوان :