سابق بھارتی فوجیوں کا ون رینک ون پنشن منصوبے پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی سرکاری رہائش گاہ پر احتجاجی مظاہرہ

اتوار 17 جنوری 2016 19:43

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء) سابق بھارتی فوجیوں نے ون رینک ون پنشن منصوبے کے حوالے سے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی سرکاری رہائش گاہ پر احتجاجی مظاہرہ کیااور انکے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق فوجیوں نے حکومت کی طرف سے ون رینک ون پنشن منصوبے ( اوآراوپی) کے حوالے سے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی سرکاری رہائش گاہ پر احتجاجی مظاہرہ کیااور شدید نعرے بازی بھی کی ۔گزشتہ دو ہفتے میں یہ دوسرا موقع ہے جب سابق فوجیوں نے ارون جیٹلی کی رہائش گاہ پر مظاہرہ کیا ہے۔سابق فوجیوں کا الزام ہے کہ ارون جیٹلی نے اوآراوپی کے بارے میں ان کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات پر انہیں اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :