بی ایس ایف کا پاکستانی سرحد کے قریب سے3 مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت کرنے کادعویٰ

اتوار 17 جنوری 2016 19:43

بی ایس ایف کا پاکستانی سرحد کے قریب سے3 مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت کرنے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء) بھارتی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف ) نے پاکستانی سرحد کے قریب سے3 مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت کرنے کادعویٰ کیا ہے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق راجستھان میں گنگانگر ضلع کے گھڑسانا تھانہ حلقہ میں پاکستانی سرحد پر بارڈر سکیورٹی فورس نے 3 مشتبہ افراد کو غیر قانونی ا سلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انوپ گڑھ سیکٹر میں ٹبہ چوکی کے پاس بین الاقوامی سرحد سے تقریبا تین کلومیٹر دور فورس کے جوانوں کو رات کے وقت تقریبا پونے دس بجے کچھ مشتبہ لوگوں کے گھومنے کی خبر ملی جس پر ایس ایس بی کے جوانوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے 3 لوگوں کو روک کر ان کی تلاشی لی تو ان کے پاس ایک غیر قانونی بندوق اور کارتوس برآمد کئے۔گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :