دوسرا ٹی ٹونٹی ، کیوی اوپنرز نے کسی بھی وکٹ پر شراکت داری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 جنوری 2016 18:07

دوسرا ٹی ٹونٹی ، کیوی اوپنرز نے کسی بھی وکٹ پر شراکت داری کا نیا عالمی ..

ہیملٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف کسی بھی پر زیادہ رنز کی شراکت داری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میچ میں کیوی اوپنرز نے 171 رنز کی ناقابل شراکت داری قائم کرکے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کسی بھی وکٹ کے لیے زیادہ رنز کی شراکت داری کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ہے ۔

ریکارڈ میں مارٹن گپٹل نے 87 رنز اور کین ولیمسن نے 72 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا ۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ سابق پروٹیز کپتان گریم سمتھ اور ساتھی اوپنر لوٹس بوسمین کے نام تھا جنہوں نے سنچورین کے مقام پر 2009ء میں انگلینڈ کیخلاف پہلی وکٹ کی شراکت میں 170 رنز جوڑے تھے ۔

دوسرا ٹی ٹونٹی ، کیوی اوپنرز نے کسی بھی وکٹ پر شراکت داری کا نیا عالمی ..