T20کرکٹ ٹورنمنٹ کا سیمی فائنل جھگڑا فرینڈز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے نام کر لیا

اتوار 17 جنوری 2016 17:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) مقامی سطح پر T20کرکٹ ٹورنمنٹ کا سیمی فائنل جھگڑا فرینڈز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے نام کر لیا ۔ مخالف ٹیم کے تمام کھلاڑی حدف کے تعاقب میں 128 رنز پر ہی آوٹ ہوگئے ۔ T20 کرکٹ ٹورنمنٹ کا سیمی فائنل گزشتہ روز بمقام طور ڈھیری صوابی گراونڈ میں ہوا جہاں جھگڑا فرینڈز اور سینئر آباسین زیدہ کی ٹیمیں مد مقابل تھیں ۔

(جاری ہے)

جھگڑا فرینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 203 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔ جھگڑا فرینڈز کی جانب سے عرفان اللہ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز جبکہ وحیداللہ 51 اور رحمان اللہ نے جا رحانہ بیٹنگ کر تے ہو ئے صرف12گیندوں پر36 رنز بنا ئے ۔ جواب میں سینئر آباسین زیدہ کی ٹیم صرف 128 رنز ہی بنا سکی اور اسکے تمام کھلاڑی آوٹ ہوگئے ۔ جھگڑا فرینڈز کی جانب سے نصر اللہ ، ملک عبید اور حمید نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ سیمی فائنل جیت کر جھگڑا فرینڈز کی ٹیم نے فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :