صوبائی حکومت کا اقتصادی راہداری روٹس کے لئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات صوبے کو دلانے کے لئے وفاق سے رابطہ

اتوار 17 جنوری 2016 17:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے امن وامان کی صورتحال کے باعث شاہراہ قراہ قرم اور پاک چین اقتصادی راہداری روٹس کے لئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اٹھارہ پلاٹون کی خدمات صوبے کو دلانے کے لئے وفاق سے رابطہ کیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ ، وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسا ل کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ شاہراہ قراہ قرم کو سیکورٹی کے لئے انتظامات بہتر بنائے جا رہے ہیں جس کے لئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اسلام آباد ، سندھ اور پنجاب میں تعینات اٹھارہ پلاٹون کی خدمات فوری طور پر صوبے کوفراہم کی جائے ۔

(جاری ہے)

تاکہ انہیں پاک چین اقتصادی راہداری روٹس پر بھی تعینات کیا جا سکے ۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چالیس سے زائد پلاٹون اس وقت پنجاب ، سندھ ، ا سلام آباد اور گلگت بلتستان میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔صوبائی حکومت کی جانب سے متعدد مرتبہ وفاق سے ایف سی کی خدمات واپس کرنے کے بارے میں وفاق سے رابطہ کیا ہے تاہم وفاق کی جانب سے اہلکاروں کی خدمات واپس فراہم نہیں کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :