محکمہ ایکسائز کے تین سو سے زائد گاڑیا ں واپس نہ کرنے والی شخصیات کے خلاف مقدمات کے اندراج کی سفارش

اتوار 17 جنوری 2016 17:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) محکمہ ایکسائز کے تین سو سے زائد گاڑیوں کو واپس نہ کرنے والے شخصیات کے خلاف مقدمات کے اندراج کی سفارشات کر دی گئی ہے اور چیف سیکرٹری کی جانب سے ممکنہ طور پرآج اس کی منظوری دیدی جائیگی۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز کے تین سو سے زائدگاڑیاں اہم شخصیات کے پاس ہیں اور محکمہ ایکسائز کی جانب سے نوٹسز جاری ہونے کے باوجودگاڑیاں واپس نہیں کی جارہی ہے۔

محکمہ ایکسائز کے ان گاڑیوں پر سرکاری پلیٹ نمبر لگے ہو ئے ہیں محکمہ ایکسائز کی جانب سے تین سو سے زائد شخصیات گاڑیاں واپس نہ کرنے کی تفصیلات صوبائی حکومت ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارسال کی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے تین سو شخصیات کے خلاف مقدمات کے اندراج کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سے اجازت طلب کرلی ہے۔