تائیوان سے متعلق چینی سرزمین کے ا ہم اصو ل اور پالیسیاں مسلسل اور واضح ہیں

تائیوان کے انتخابات کے نتائج سے ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،تائیوان امور اتھارٹی تائیوان کے انتخابات میں ٹسائی کی کامیابی کے بعد 1992کے اتفاق رائے کی پابندی کی اہمیت کا اعادہ

اتوار 17 جنوری 2016 17:21

تائپی /بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء/شنہوا)چین کی تائیوان امور اتھارٹی نے ڈیموکریٹک پراگریسو پارٹی ( ڈی پی پی ) کی امیدوار ٹسائی لنگ ۔وین کے ہفتے کو تائیوان کا لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد 1992کے اتفاق رائے کی پاسداری کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے ،تائیوان کا آئندہ لیڈر بننے کے لیے سہ فریقی دوڑ میں ٹسائی نے اپنے مدمقابلوں کیو منٹنگ ( کے ایم ٹی ) کے امیدوار ایرک شو اور پیپلز فسٹ پارٹی ( پی ایف پی ) کے چیئر مین جیمز سونگ شکست دے دی ۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورکس آفس کے ایک انچارچ شخص اور سٹیٹ کونسل کے تائیوان امور دفتر نے ہفتے کو دیر گئے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا کہ تائیوان سے متعلق چین کے اہم اصول اور پالیسیاں مسلسل اور واضح ہیں اور تائیوان کے انتخابات کے نتائج سے ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ آٹھ برسوں میں 1992کے اتفاق رائے کی پاسداری اور ”تائیوان کی آزادی “کی مخالفت کی سیاسی بنیاد پر دونوں فریقین نے بین الخلیج تعلقات کے پر امن فروغ کا مشترکہ طورپر راستہ تلاش کیا ہے ،تبادلوں اور تعاون ،خلیج تائیوان کے پارچین کی امن واستحکام کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک قائم کیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اتنی محنت سے حاصل کیے جانے والے اچھی رفتار کو حرزجان بنایا جانا چاہئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم 1992کے اتفاق رائے کی پاسداری کرتے رہیں گے اور تائیوان کی آزادی کے اصول کے لیے کسی بھی علیحدگی پسندانہ سرگرمی کی بھرپور مخالفت کریں گے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی خود مختاری اور علاقائی یکجہتی سمیت اصول کے اہم امور کے بارے میں ہمارا عزم چٹان کی طرح مستحکم اور ہمارا مطمع نظر مسلسل ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان تمام گروپوں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ جو اس اصول کو تسلیم کرتے ہیں کہ چین کی سر زمین اور تائیوان ایک چین کی ملکیت ہیں ،مواصلات اور تبادلوں میں اضافہ کرنے کے خواہاں ہیں ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے خلیج تائیوان کے دونوں اطراف کے عوام کے ساتھ مل کر ہم مشترکہ سیاسی بنیاد بین الخلیج تعلقات کے پرامن فروغ خلیج کے آرپار امن و استحکام کے فروغ اور چینی قوم کی بحالی کا روشن مستقبل مشترکہ طور پر قائم کرنے کے خواہاں ہیں ۔