روس سیارچوں کے خلاف استعمال کیا جانے والا جوہری اسلحہ بنائے گا

ان تمام سیارچوں کو ختم کر دیا جائے گا جن کے زمین سے ٹکراوٴ کا خطرہ پیدا ہو،حکام

اتوار 17 جنوری 2016 17:18

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء ) روس سیارچوں کے خلاف استعمال کیا جانے والا جوہری اسلحہ بنائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی برادری نے روس سے درخواست کی ہے کہ وہ سیارچوں کے خلاف استعمال کیا جانے والا جوہری اسلحہ بنائے۔ یوں ان سیارچوں کو ختم کر دیا جائے گا جن کے، زمین سے ٹکراوٴ کا خطرہ پیدا ہو۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2012 سے سن 2015 تک یورپی اتحاد کی زیر نگرانی ایک بین الاقوامی سائنسی پروجیکٹ پر عمل درآمد کیا گیا جس کا مقصد زمین کے لیے خطرہ بننے والے خلائی اجسام پر اثر ڈالنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس سلسلے میں مختلف ممالک کے لیے مختلف کام سرانجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے، روس کا کام خطرناک خلائی اجسام کو جوہری دھماکوں کے ذریعے تباہ کرنے کا طریقہ وضع کرنا ہوگا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق خلاء میں جوہری اسلحہ کے استعمال پر پابندی عائد ہے تاہم روس کی خلائی صنعت کے ذرائع کے مطابق اگر کسی سیارچے سے زمین کے ٹکراوٴ کا خطرہ پیدا ہوگا تو بین الاقوامی قوانین میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :