عراقی شہر رمادی تباہی و بربادی کا شکار ہے، اقوام متحدہ

اتوار 17 جنوری 2016 17:18

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ نے عراق کے شہر رمادی پر حکومتی قبضے کے بعد کی صورت حال کے بارے میں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہر کی ساڑھے چار ہزار سے زائد عمارتیں تباہی یا شدید نقصان سے دوچار ہوئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے عراق کے شہر رمادی پر حکومتی قبضے کے بعد کی صورت حال کے بارے میں ایک رپورٹ میں اِس شہر کی حالت زار بیان کی ہے۔

(جاری ہے)

اِس رپورٹ کے مطابق شہر کی ساڑھے چار ہزار سے زائد عمارتیں تباہی یا شدید نقصان سے دوچار ہوئی ہیں۔ اِس شہر پر حال ہی میں عراقی فوج نے دوبارہ قبضہ کیا ہے۔ گزشتہ برس دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے اِس شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔ رمادی عراق کے صوبے انبار کا داراحکومت ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اِس شہر کی تباہی اْن شہروں سے زیادہ ہے، جہاں پہلے ’اسلامک اسٹیٹ‘ قابض تھی اور پھر اْن پر عراقی فوج نے قبضہ حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :