کینیڈا، ماضی میں گھروں کی قیمتوں کے مقابلہ میں 12 فیصد اضافہ

اتوار 17 جنوری 2016 17:17

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) کینیڈا میں ماضی میں گھروں کی قیمتوں کے مقابلہ میں 12 فیصد اضافہ ہو گیا ، خاص طور پر وینکوور اس میں آگے ہے، گھروں کی موجودہ قیمتوں میں دسمبر میں 10 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق کینیڈین ریئل سٹیٹ ایسوسی ایشنکا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ گھروں کی اوسط قیمت 454,342 ڈالر تھی جو کہ ماضی کے مقابلے میں بارہ فیصد زیادہ تھی۔

یہ اضافہ ٹورانٹو اور وینکوور کے لئے ہے۔ وینکور میں دسمبر میں گھروں کی قیمتیں 33.7 فیصد زیادہ تھیں۔ کساد بازاری کی وجہ سے کیلگری میں گھروں کی قیمتوں پر فرق پڑا ہے اور گذشتہ برس 4. فیصد قیمتیں کم رہیں۔ تیل کی قیمتوں کی کمی اثرات کینیڈین معیشت پر ہو رہے ہیں لیکن مبصرین کے نزدیک یہ اثرات رواں برس کے آخر میں ٹھیک ہونے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :