ازبکستان میں 2015 میں 50 ہزار انتہا پسندانہ کتابچے ضبط کیے گئے، متعدد افراد کو سزائیں

اتوار 17 جنوری 2016 17:17

تاشقند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء )ازبکستان میں 2015 میں سیکورٹی فورسز نے مختلف چھاپوں کے دوران 50 ہزار انتہا پسندانہ کتابچہ وغیرہ ضبط کر لئے جبکہ متعدد افراد کو سزائیں بھی سنائی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ازبکستان میں2015 کے دوران کسٹمز سروس نے مختلف قسم کے 50ہزار انتہا پسندانہ کتابچہ وغیرہ ضبط کر لئے گئے ہیں۔

زیادہ تر مواد موبائل فونز، فوٹو کیمروں اور فلیش چپس میں موجود تھا۔

(جاری ہے)

کسٹمز سروس کے ذرائع کے مطابق اکثر اوقات ایسا مواد طیاروں اور ریل گاڑیوں کے ذریعے اسمکل کیا جاتا ہے۔پچھلے عرصے میں ازبکستان میں انتہاپسندانہ مواد کے پھیلاوٴ سے متعلق کئی مقدمے چلائے گئے، ایک شخص کو حزب التحریر کی تشہیر سے متعلق آڈیو مواد پھیلانے کے جرم میں6 سال قید کی سزا دی گغی،2 مزید افراد کو "اسلامی تحریک ازبکستان" کے رہنما کی تقریروں والی ویڈیو ریکارڈنگز کی اسمگلنگ کی کوشش کے جرم میں 3سال قید کی سزا دی گئی۔