روس پر سے پابندیاں رواں سال ہٹائی جا سکتی ہیں، امریکہ

اتوار 17 جنوری 2016 17:17

واشنگٹن /ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء ) امریکہ نے کہا ہے کہ روس پر سے پابندیاں رواں سال مشرقی یوکرین میں جنگی کارروائیاں بند کر نے اور مشرقی سرحدوں کا کنٹرول یوکرین کے مرکزی حکام کے حوالے کرنے کے بعد ہٹائی جاسکتی ہیں،ادھر روس یوکرینی بحران کے حل سے متعلق مینسک کے سمجھوتوں کو عملی شکل دینے کے لیے آمادگی ظاہرکررہا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس یوکرینی بحران کے حل سے متعلق مینسک کے سمجھوتوں کو عملی شکل دینے کے لیے آمادگی ظاہرکررہا ہے جس کے بعد امکان ہے کہ روس پر عائد پابندیاں رواں سال ہی ہٹائی جائیں۔اس بارے میں پابندیوں سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کے رابطہ کار ڈینیئل فریڈ نے بتایا ہے کہ پابندیاں تب اٹھائی جائیں گی جب جنوب مشرقی یوکرین میں جنگی کارروائیاں بند کر دی جائیں گی اور مشرقی سرحدوں کا کنٹرول یوکرین کے مرکزی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جمعہ کو روس کے مغربی صوبہ کالینن گراد میں صدر روس کے معاون ولادی سلاو سرکوو اور امریکی نائب وزیر خارجہ ویکٹوریا نولینڈ کی بند کمرے میں ملاقات ہوئی جس میں مینسک کے سمجھوتوں پر عمل درآمد سے وابستہ معاملات زیر غور آئے۔ سرکوو کے مطابق یہ ملاقات بہت مفید ثابت ہوئی، انہوں نے مشاورت کو تفصیلی اور نتیجہ خیز قرار دیا۔ امریکی فریق نے بھی اس مشاورت کو تعمیری گردانا ہے۔

متعلقہ عنوان :