داعش میں شمولیت کیلئے شام جانے کی کوشش میں امریکی شہری گرفتار

ایف بی آئی نے جوزف حسن فرخ کو شکاگو کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا،وزارت انصاف

اتوار 17 جنوری 2016 17:16

شگاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء ) شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت کیلئے شام جانے کی کوشش میں امریکی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے جوزف حسن فرخ کو شام پہنچ کر اسلامک اسٹیٹ میں شمولیت کے شبے میں شکاگو کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا ہے جب وہ اردن کے دارالحکومت عَمان کے لیے ایک پرواز پر سوارہونے کی کوشش میں تھا۔

امریکی وزارت انصاف کے مطابق فرخ ایک پرواز کے ذریعے شام جانے کی کوشش میں تھا کہ دھر لیا گیا۔ اْس کا تعلق ریاست ورجینیا کے مقام ووڈبرج سے ہے۔ اسی ووڈبرج علاقے سے ایک اور شخص محمود امین محمد الاحسان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے اس شخص پر فرخ کو شام روانہ کر کے اسلامک اسٹیٹ میں شامل کروانے کا الزام لگایا ہے۔

متعلقہ عنوان :