کوموروز نے بھی ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو ختم کردےئے، ایرانی سفیر کو دفتر خالی کرنے کی ہدایت

اتوار 17 جنوری 2016 17:16

کوموروز نے بھی ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو ختم کردےئے، ایرانی ..

مورونی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء ) بحر ہند میں واقع جزائر پر مشتمل ملک کوموروز نے بھی ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوموروز نے بھی ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تعلقات ختم کرنے کی وجہ ایران کا سعودی عرب کے ساتھ جارحانہ رویہ بتایا گیا ہے۔ کوموروز کی وزارت خارجہ کے مطابق ایران سعودی عرب کے داخلی معاملات میں مداخلت کا مرتکب ہوا ہے۔ دارالحکومت مورونی میں وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد حمادی کے مطابق ایرانی سفیر کو اپنا دفتر خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ بحر ہند میں جزائر کومورو ایک سنی ملک ہے اور اس کی کل آبادی آٹھ لاکھ ہے۔