شام میں داعش نے خواتین اور بچوں سمیت 400 سے زائد افراد کو اغواء کرلیا ،280 افراد قتل

اغوا کیے جانے افراد میں حکومت نواز جنگجووٴں کے اہل خانہ شامل ہیں،تنظیم انسانی حقوق

اتوار 17 جنوری 2016 17:15

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء ) شام میں شدت پسند تنظیم داعش نے 400 سے زائد افراد کو اغواء کرلیا جس میں سے 280 افراد کو قتل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابقشامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ دیرالزور کے نواحی علاقے البغیلیہ پر حملے کے بعد شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے 400 زائد افراد کو مغوی بنا لیا ہے۔

اس مانیٹرنگ گروپ کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق اغوا کیے گئے افراد سنی ہیں اور ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اغوا کیے جانے افراد میں حکومت نواز جنگجووٴں کے اہل خانہ شامل ہیں۔ اسی علاقے پر جہادیوں نے حملے کے بعد درجنوں افراد کو ہلاک بھی کیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق داعش نے اغواء کیے گئے 400 میں سے 280 افراد کو قتل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :