روس نے افغان امن عمل میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کردی

روس افغانستان میں قومی اتحاد و اتفاق پیدا کئے جانے کے کام میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے،تمام طالبان گروپوں کے ساتھ سمجھوتے کرنا مناسب ہوگا ،روس کو یقین ہے اس عمل میں افغان عوام کو ہی کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے،ترجمان روسی وزارت خارجہ

اتوار 17 جنوری 2016 17:15

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء ) روس نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ بات چیت اورافغان امن عمل میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاہارووا کا کہنا ہے کہ روس افغانستان میں قومی اتحاد و اتفاق پیدا کئے جانے کے کام میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

روس کا موقف یہ ہے کہ طالبان کے تمام گروپوں کے ساتھ سمجھوتے کیا جانا مناسب ہوگا جس کے لیے طالبان کے ایسے نمائندوں کے ساتھ مکالمہ کیا جانا مناسب ہوگا جو ممکنہ سمجھوتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنا سکیں۔روس اپنی طرف سے اس عمل میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ روس کو یقین ہے کہ اس عمل میں افغان عوام کو ہی کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :