لالہ موسیٰ، کھاریاں پولیس نے 8رکنی ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا

اتوار 17 جنوری 2016 17:12

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) کھاریاں پولیس نے 8رکنی ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنجاہ سے واردات کر کے جانے والے 2ڈکیت جن کے نام عمران علی ولد اکرم گجر سکنہ خوجہ ذکی ولد مختار موچی سکنہ چیلانوالہ فرار ہوئے کال چلنے پر صدر پولیس لالہ موسیٰ نے پیچھا کیا تاہم گنجہ موڑ پر کھاریاں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ذرائع کے مطابق پولیس نے مزید تفتیش کی تو دونوں نے اپنے مزید چھ ساتھیوں کا اقرار کر لیا ، جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ، ملزمان کے بارے میں معلوم ہو ا ہے کہ ملزمان نے کھاریاں اور ڈنگہ میں ڈکیتی کی کافی وارداتیں کیں ہیں ، لالہ موسیٰ کے علاقے ڈھل بنگش اور سکھ چینا ں سے بھی گذشتہ رات دو راہگیروں کو لوٹا تاہم کنجاہ سے واردات کر کے واپس آتے ہوئے گنجہ موڑ پر پکڑے گئے ، باقی ساتھیوں کے نام پولیس بتانے سے گریزاں ہیں تاہم ملزمان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہیں بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :