امریکہ نے افغانستان کی فضائیہ کیلئے 4 لڑاکا طیارے فراہم کر دیئے گئے

اتوار 17 جنوری 2016 17:10

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) امریکہ نے افغانستان کی فضائیہ کیلئے 4 لڑاکا طیارے فراہم کر دیئے گئے۔ افغان میڈیاکے مطابق اس سلسلے میں کابل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر دفاع معصوم ستانکزئی اور دیگر اعلیٰ افغان حکام شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امریکہ کی طرف سے افغان فضائیہ کیلئے 4 اے 9 2 سوپر تو کا نولائٹ اٹیک طیارے باضابطہ طورپر افغان فضائیہ کے حوالے کئے گئے۔ افغان وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ طیاروں کی فراہمی سے افغانستان کی فضائیہ کو جدید بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان طیاروں کی فراہمی سے فضائیہ کی استعداد کار میں اضافہ بھی ہوگا۔ افغانستان کی فضائیہ کیلئے 28 ایم ڈی 530 ہیلی کاپٹر بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :