Live Updates

عمران خان کو تیسری شادی کی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے شرمیلا فاروقی

اتوار 17 جنوری 2016 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ عمران خان کو تیسری شادی کی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی انگوٹھی کے چرچے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب عمر کے اس حصے میں داخل ہو چکے ہیں جس میں انہیں اللہ کو زیادہ یاد کرنا چاہیے اور دعا پر یقین رکھتے ہوئے اللہ کی عبادت میں مشغول رہنا چاہیے۔ عمران خان کی عمر اب شادی کرنے کی نہیں ہے بلکہ اللہ اللہ کرنے کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :