افغانستان سیاستدان کے گھر پر خودکش حملے میں 13 افراد ہلاک چودہ زخمی
خودکش حملہ آور نے مقامی سیاست دان عبیداللہ شنواری کے گھر پر جاری جرگے کو نشانہ بنایا شنواری محفوظ رہے عبیداللہ شنواری کے بیٹے کو طالبان کی قید سے حال میں رہا کیا گیا تھا
اتوار 17 جنوری 2016 17:07
جلال آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایک سیاستدان کے گھر پر خودکش حملے میں 13 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جلال آباد میں گزشتہ پانچ روز میں دوسرا بڑا خودکش حملہ ہے۔اس سے قبل بدھ کو پاکستان کے قونصل خانے پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔
اتوار کو خودکش حملہ آور نے مقامی سیاست دان عبیداللہ شنواری کے گھر پر جاری جرگے کو نشانہ بنایا تاہم شنواری اس میں محفوظ رہے۔(جاری ہے)
صوبہ ننگرہار کے گورنر نے خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا ہدف عبیداللہ شنواری کا گھرتھا۔صوبائی حکومت کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے بتایا کہ دھماکا صبح ساڑھے دس بجے شنواری کے گھر پر ہوا جہاں لوگ ایک خاندانی تقریب کے لیے جمع تھے جب کہ عبیداللہ شنواری کے بیٹے کو طالبان کی قید سے حال میں رہا کیا گیا تھا جس کی خوشی میں ان کے گھر پر تقریب رکھی گئی تھی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق شنواری کا رہائی پانے والا بیٹا اس حملے میں ہلاک ہو گیا عطااللہ خوگیانی نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا اور بتایا کہ شنواری کا گھر گزشتہ ہفتے نشانہ بنائے گئے پاکستانی قونصل خانے کے قریب ہی واقع ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.