چترال،برفباری کے باعث دس دن بند رہنے کے بعدلواری ٹنل کھول دیا گیا

اتوار 17 جنوری 2016 16:57

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) برفباری کے باعث تقریباً دس دن بند رہنے کے بعدلواری ٹنل کھول دیا گیا ہے۔پاک آرمی کے جوانوں نے چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ کارنامہ سر انجام دی ہیں ۔ورنہ اسے قبل جنوری کے مہینے میں لواری ٹاپ کے اوپر سے کوئی پرندہ بھی گزر نہیں سکتا تھا۔

(جاری ہے)

لواری ٹاپ کھلنے کے بعد مسافر اور مال بردار ٹرکوں کا قافلہ چترال پہنچ گیا ہے۔پاک آرمی کی طرف سے لواری ٹاپ کو کھولنے کے اقدام پر چترال کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور پاک فوج کو زبردست ضراج تحسین پیش کی جا رہی ہے۔یہان یہ امر قابل ذکر ہے کہ لواری ٹنل سے ٹرکوں کا گزرنا بالکل بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے چترال میں اشیائے صرف کی قلت پیدا ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :