چترال،ایکسکیویٹر کا بلیڈ لگنے سے 22سالہ نوجوان جان بحق ہو گیا

اتوار 17 جنوری 2016 16:57

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) ایکسکیویٹر کا بلیڈ لگنے سے 22سالہ نوجوان جان بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق عرفان نبی ولد فضل نبی سکنہ گولدہ بروز جو کہ ایکسکئو یٹر کے ساتھ چیو پُل بازار میں تجاوزات کے ہٹانے کے کام میں مصروف تھا۔

(جاری ہے)

کہ اس دوران اُنہیں بلیڈ لگنے سے شدید زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر DHQہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم نوجوان طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ لیا تھا۔متوفی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ چترال عدلیہ میں سٹینو گرافر فضل نبی کے فرزند تھے اور گزشتہ کچھ عرصے سے ایکسکیویٹر کے ساتھ بطور ہیلپر کام کر رہا تھا۔