وفاقی وزیربرائے پورٹس اینڈ شپنگ و سینیٹر کامران مائیکل کی والدہ انتقال کرگئیں

اتوار 17 جنوری 2016 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء )وفاقی وزیربرائے پورٹس اینڈ شپنگ و سینیٹر کامران مائیکل کی والدہ انتقال کرگئیں، ان کی مذہبی رسومات (بدھ )کے روز ادا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیربرائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی والدہ اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما ایم ایل مائیکل مرحوم کی اہلیہ مریم مائیکل اتوار کے روز انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کے دو بیٹے اور بیٹی بیرون ملک مقیم ہیں جن کی واپسی پر آخری رسومات دل کشا گارڈن میں (بدھ) کے روز ادا کی جائیں گی۔