انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز اتھلیٹکس چیمپئن شپ 19 جنوری سے شروع ہوگی

اتوار 17 جنوری 2016 16:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جنوری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈی ایجوکیشن کے زیراہتمام انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مقابلے 19 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈی ایجوکیشن کے مطابق چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک سکولز کے کھلاڑی شرکت کریں گے، ایونٹ دو روز تک جاری رہے گی۔