قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے پانچویں مرحلے کا آغاز (کل) ہو گا

اتوار 17 جنوری 2016 16:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے پانچویں مرحلے کا آغاز (کل) پیر سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ شروع ہو گا۔ گروپ اے میں اسلام آباد ریجن اور پشاور ریجن کے درمیان میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد پر کھیلا جائے گا۔ حیدر آباد ریجن اورلاہور ریجن بی کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد پر مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ایس این جی پی ایل اور یو بی ایل کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ پورٹ قاسم اور ایس جی سی سی کی ٹیموں کے درمیان میچ مرغزار کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ گروپ بی میں کراچی ریجن ڈبلیو اور فاٹا ریجن کے درمیان میچ این بی پی سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ لاہور ریجن (ڈبلیو) اور راولپنڈی ریجن کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مد مقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 25 اور 26 جنوری کو جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :