برکینا فاسو میں حملے کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں میں 6کینیڈین شہری شامل

اتوار 17 جنوری 2016 16:40

اواگاڈوگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جنوری۔2016ء) برکینا فاسوکے لگژری ہوٹل پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں میں 6کینیڈین شہری شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

برکینا فاسو کے وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کواگادوگوکے لگژری ہوٹل میں ہونے والے دہشگردانہ حملے میں 6کینیڈین شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم نے ہلاک شدگان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ واضح رہے کہ مزکورہ حملے میں 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 18 غیر ملکی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :