برطانوی شہریوں کی اکثریت نے یورپی یونین سے علیحدگی کی حمایت کردی

اتوار 17 جنوری 2016 16:40

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جنوری۔2016ء) برطانوی شہریوں کی اکثریت نے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق برطانوی فرم سرویشن کی جانب سے منعقد سروے میں 53 فیصد برطانوی شہریوں نے یورپی یونین سے علیحدگی کی حمایت کی ہے جبکہ 47 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو بدستور 28 رکنی بلاک کا رکن بننا چاہئے۔ اس سروے میں ایک ہزار چار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ آن لائن سروے 15 اور 16 جنوری کو کیا گیا۔ اس سروے میں ایک تہائی برطانوی شہریوں کا یہ کہنا تھا کہ پیرس حملوں اور جرمنی کے شہر کولون میں سال نو کے موقع پر پیش آنے والے واقعات کے بعد وہ یورپی یونین سے علیحدگی کی حمایت کریں گے۔