بان کی مون کا امریکہ اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیر مقدم

اتوار 17 جنوری 2016 16:40

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امریکہ اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

بان کی مون کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے امریکہ کی طرف سے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ سیکرٹری جنرل نے اس یقین کااظہار کیا کہ دونوں ممالک مشترکہ جامع اقدامات کے پلان کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔