امریکی محققین کا چھاتی ، پھیپھڑوں اور لبلبے کے کینسر کیلئے استعمال ہونے والی دوا کے معیار کو بہتر بنانے کا دعویٰ

اتوار 17 جنوری 2016 16:39

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جنوری۔2016ء) امریکی محققین نے چھاتی ، پھیپھڑوں اور لبلبے کے کینسر کیلئے استعمال ہونے والی ایک دوا کے معیار کو بہتر بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھاتی ، پھیپھڑوں اور لبلبے کے کینسر کیلئے استعمال ہونے والی دوا پیکلی ٹاکسل کو موثر بنانے کیلئے قائم ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوا کو مزید موثر بنانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محققین کا کہنا ہے کہ اب اس دوا کی معمولی مقدار بھی اتنی فائدہ دے گی جتنی زیادہ مقدار میں کھانے سے استفادہ ہوتا تھا جبکہ اس کے منفی اثرات بھی کم ہوں گے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب مریضوں کو اس دوا کی پچاس فیصد کم مقدار کھلانے سے بھی وہی نتائج برآمد ہوں گے جو 100 فیصد کھانے سے برآمد ہوتے تھے۔ یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا کے ایک محقق نے بتایا کہ کیموتھراپی کے دیگر ادویات کے برعکس اس دوا کے مضر اثرات بہت کم ہوں گے۔