مالدیپ کی حکومت نے سابق صدر محمد نشید کو علاج کیلئے برطانیہ جانے کی اجازت دیدی

اتوار 17 جنوری 2016 16:39

مالے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جنوری۔2016ء) مالدیپ کی حکومت نے سابق صدر محمد نشید کو علاج کیلئے برطانیہ جانے کی اجازت دے دی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق محمد نشید کو گزشتہ سال مارچ میں سینئر جج کو فوجی تحویل میں رکھنے کے جرم میں 13 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مالدیپ کے حکام کے مطابق سابق صدر کو سرجری کیلئے برطانیہ جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سابق صدر کو وطن واپسی اور بقیہ سزا پوری کرنے کی یقینی دہانی پر یہ اجازت نامہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سابق صدر کو سزا سنائے جانے کے بعد مالدیپ کی حکومت پر بہت زیادہ تنقید بھی کی گئی۔سابق صدر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فی الوقت انہیں حکومت کی طرف سے اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :