چین اور بھارت کے درمیان عوامی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، شی جنگ پنگ

اتوار 17 جنوری 2016 16:39

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جنوری۔2016ء) چین کے صدر شی جنگ پنگ نے کہا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان عوامی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے یہ بات بھارت میں ” وزٹ چائنہ ایئر“ کے آغاز پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دیتے ہوئے بین الثقافتی روابط کا ماڈل قائم کرنا چاہئے جو انسانی تہذیب وتمدن کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور بھارت کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :