پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک شدید دھند کے باعث موٹروے ٹریفک کے لیے بند

اتوار 17 جنوری 2016 16:37

پنڈی بھٹیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جنوری۔2016ء) پنڈی بھٹیاں انٹر چینج سے لاہور تک شدید دھند کے باعث موٹروے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ۔نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کر تے ہوئے موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی صبح پنجاب کے بیشتر وعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ۔

(جاری ہے)

پنڈی بھٹیاں انٹر چینج سے لاہور تک شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پربند کر دی گئی ۔ مو ٹر وے کے ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیور حضرات کو رفتار اہستہ رکھنے اور فوگ لائیٹس کے استعمال کی ہدایات کی گئی ہے۔ڈرائیور حضرات کوہدایات کی گئی ہے کہ وہ بلاضرورت سفر سے گریز کریں اور سفر سے قبل دھند کی معلومات ضرور حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :