استور،ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے مختلف میڈیکل سٹورز پر چھاپے ، غیر معیاری اور زائد المیعاد ادویات برآمد نہیں ہوئیں

اتوار 17 جنوری 2016 16:36

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جنوری۔2016ء)ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے استور مین بازار اور عید گاہ میں مختلف میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارکرغیر رجسٹرڈ ادویات اور ان پر تاریخ کے اندارج کا معائنہ کیا اور نمونے حاصل کر کے لیبارٹری میں بھجوا دیئے تاہم چھاپوں کے دوران کوئی غیر معیاری اور زائد المیعاد ادویات برآمد نہیں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

سینئر ڈرگ انسپکٹر عبید خان نے اس ضمن میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استور شہر میں معمول کے مطابق میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارے گئے ہیں تاکہ اگر کسی بھی میڈیکل سٹور پر زائد المیعاد اور غیر رجسٹرڈ ادویات رکھی گئی ہیں تو فوری طور پر ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی غیر معیاری ادویات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔